• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
Live JUI Azadi March

حب ریور روڈ پر پانچویں روز بھی دھرنا جاری

شائع November 18, 2019

کراچی کے حب ریور روڈ پر پلان بی کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔

جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے حب ریور روڈ پر ٹریفک معطل کردیا ہے جبکہ دھرنے کے باعث بلوچستان سے آنے والی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تاہم موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بڑی تعداد میں حب ریور روڈ پر موجود ہے۔

جے یو آئی کے مقامی رہنما شرکا سے خطاب کررہے ہیں جبکہ شام کو رات 8 بجے تک جاری رہنے والے دھرنے سے جے یو آئی کے مرکزی رہنما کراچی دھرنے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

حب ریور روڈ پر جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔ —فوٹو: اسماعیل ساسولی
حب ریور روڈ پر جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔ —فوٹو: اسماعیل ساسولی

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025