Dawnnews Television Logo

2019 کی انٹرٹینمنٹ کی دل موہ لینے والی تصاویر

کہا جاتا ہے کہ ایک اچھی تصویر ایک ہزار الفاظ کے مقابلے زیادہ طاقتور ہوتی ہے اور یہ تصاویر اس محاورے پر پورا اترتی ہیں۔
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2019 12:59pm

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ایک اچھی تصویر ایک ہزار الفاظ کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور بہترین ہوتی ہے اور یہاں پیش کی جانے والی 2019 کی تصاویر اس محاورے پر پورا اترتی ہیں۔

یہاں پیش کی جانے والی تصاویر اگرچہ صارفین کو صرف ایک کلک پر ہی دیکھنے کو مل رہی ہیں، تاہم ان تصاویر کو اسی انداز میں کھینچنے میں فوٹوگرافرز کو بہت محنت کرنی پڑی۔

یہ تصاویر اگرچہ گزشتہ ایک سال میں متعدد شوبز ویب سائٹس، میگزین و اخبارات کی زینت بنیں تاہم اس کے باوجود ان کا شمار ایسی تصاویر میں ہوتا ہے جنہیں بار بار دیکھنے کا دل کرتا ہے۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں فروری 2019 میں ہونے والے فیشن ویک کے دوران لی گئی اس تصویر نے دنیا کے بے شمار افراد کے دل جیتے۔

—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

امریکی سیاسی مزاحیہ ریئلٹی ٹی وی شو ویپ کی کاسٹ ستمبر 2019 میں ہونے والے ایمی ایوارڈ شو میں سیلفی لیتے ہوئے۔

—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

کامیڈین ڈونلڈ گروور کی جولائی 2019 میں لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران مداحوں کے ساتھ سیلفی۔

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

ہولی وڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کے لندن میں منعقد کیے گئے پریمیئر میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ارب پتی گلوکار جے زی اور ان کی اہلیہ گلوکارہ بیونسے سے مصافحہ کرتے ہوئے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین جولائی 2019 میں جب وائٹ ہاؤس پہنچیں تو ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر ان کے ساتھ بیٹھنے میں کامیاب ہوگئے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آسٹریلوی شہر سڈنی میں شرکت کے لیے جانے والا شخص فیسٹیول جاتے وقت ٹرین میں اپنا جائزہ لیتے ہوئے ۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

گلوکار بلی پورٹر کی فروری 2019 میں ہونے والی آسکر ایوارڈ کی تقریب میں لی گئی یہ تصویر بھی بہت مقبول ہوئی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

شہرہ آفاق ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں ٹائرن لینسٹر کا کردار ادا کرنے پر ایمی ایوارڈ جیتنے والے پیٹر ڈنکلیج کی یہ تصویر بھی نہایت پسند کی گئی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

سپر اسٹار انجلینا جولی کی اکتوبر 2019 میں لندن میں ایک فلم پریمیئر کے دوران کھینچی گئی یہ تصویر بھی مداحوں نے بہت پسند کی۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی