• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

برطانوی ماڈل کے گھر 10 ارب روپے سے زائد کی چوری

شائع December 17, 2019
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ کی مشہور ماڈل اور معروف فارمولا ون گروپ کے سابق چیف ایگزیکٹو برنی اکیلسٹون کی بیٹی تمارا اکیلسٹون کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں 10 ارب روپے مالیت کے زیورات چوری کرلیے گئے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کی غیر موجودگی میں ان کے گھر میں چور 10 ارب روپے سے زائد مالیت کے زیورات چرا کر فرار ہوگئے۔

ماڈل تمارا واردات کے موقع پر ملک سے باہر کرسمس کی چھٹیاں منا رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: امریکی ماڈل کم کارڈیشین لُٹ گئیں

ان کے ترجمان نے اپنے بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں اربوں روپے کی انگوٹھی، بریسلٹ اور بالیاں چرائی گئی ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

چوری ہونے والے زیورات تمارا کو ان کے والد نے شادی کے موقع پر تحفے میں دیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان کے گھر کی نجی سیکیورٹی پولیس کے ساتھ تعاون کررہی ہے البتہ ماڈل اور ان کے گھر والے غم و غصے کی کیفیت میں ہیں۔

واضح رہے کہ تمارا نے اپنا یہ 55 کمروں پر مشتمل گھر 9 ارب روپے میں خریدا تھا، ان کا گھر کین سنگٹن میں واقعے ہے جو مہنگی ترین جگہ سمجھی جاتی ہے۔

فوٹو: دی سن
فوٹو: دی سن

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025