جنگ عظیم اول پر بنی فلم ’1917‘ سات بافٹا ایوارڈ لینے میں کامیاب

جنگ عظیم اول پر بنی فلم ’1917‘ سات بافٹا ایوارڈ لینے میں کامیاب

1917 نے مجموعی طور پر 7 ایوارڈ حاصل کیے—فوٹو: اے پی
1917 نے مجموعی طور پر 7 ایوارڈ حاصل کیے—فوٹو: اے پی

آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈز کے بعد اہم ترین برٹش فلم ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘ (بافٹا) کی 73 ویں سالانہ تقریب میں جنگ عظیم پر بنی برطانوی فلم ’1917‘ نے 7 بڑے ایوارڈز جیت کر میلہ لوٹ لیا۔

بافٹا سے قبل ’1917‘ نے آسکر کے بعد دوسرے بڑے اہم ایوارڈز ’گولڈن گلوب‘ میں بھی بہترین ڈراما فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

جنگ عظیم اول پر بنی اس فلم کو بافٹا کے لیے مجموعی طور پر 9 نامزدگیاں ملی تھیں جن میں سے فلم نے 7 ایوارڈ اپنے نام کیے۔

’1917‘ نے بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین برطانوی فلم‘ کے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جوکر‘ 11 نامزدگیوں کے ساتھ بافٹا ایوارڈز میں سرفہرست

چوں کہ بافٹا ایوارڈز برطانوی فلم اکیڈمی کی جانب سے دیے جاتے ہیں اس لیے اس فلم کو بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ بھی ملا۔

شہزادہ ولیم اہلیہ سمیت تقریب میں شریک ہوئے—فوٹو: اے پی
شہزادہ ولیم اہلیہ سمیت تقریب میں شریک ہوئے—فوٹو: اے پی

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق بافٹا ایوارڈز کی 73 ویں سالانہ تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ایوارڈز تقریب میں مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی تھرلر کامیڈی فلم ’جوکر‘ کے ہیرو جیکوئن فیونکس جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’جوڈی‘ کی اداکارہ رنی زلوگر کو دیا گیا۔

بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ جنوبی کورین فلم ’پیراسائٹ‘ لے اڑی، تقریب میں بہترین دستاویزی فلم، بہترین اینیمیٹڈ فلم، بہترین منظر نگاری، ساؤنڈ ٹریک اور کاسٹنگ سمیت مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے جن میں اہم ایوارڈز درج ذیل ہیں۔

بہترین فلم

1917

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بہترین اداکار

جیکوئن فیونکس - جوکر

جیکوئن فیونکس بہترین اداکار قرار پائے—فوٹو: اے پی
جیکوئن فیونکس بہترین اداکار قرار پائے—فوٹو: اے پی

بہترین اداکارہ

رنی زلوگر - جوڈی

رنی زلوگر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: اے پی
رنی زلوگر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: اے پی

بہترین ہدایت کار

سام مینڈس - 1917

بہترین معاون اداکار

بریڈ پٹ - ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ

بریڈ پٹ بہترین معاون اداکار قرار پائے—فوٹو: فیس بک
بریڈ پٹ بہترین معاون اداکار قرار پائے—فوٹو: فیس بک

بہترین معاون اداکارہ

لارا ڈیرن - دی میریج اسٹوری

لارا ڈیرن معاون اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: اے پی
لارا ڈیرن معاون اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: اے پی

بہترین برطانوی فلم

1917

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بہترین غیر ملکی زبان کی فلم

پیراسائیٹ - جنوبی کوریا

جنوبی کورین فلم غیر ملکی بہترین فلم قرار پائیں—اسکرین شاٹ
جنوبی کورین فلم غیر ملکی بہترین فلم قرار پائیں—اسکرین شاٹ