• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Covid 2019

گوادر، تربت اور پنجگور میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری

شائع March 16, 2020

کمشنر مکران ڈویژن نے محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکم پر گوادر، تربت اور پنجگور میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

مکران کے تینوں اضلاع میں جلسہ جلوس اور 10 افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی، جبکہ کھیلوں کے مقابلوں پر بھی ایک ماہ کی پابندی عائد ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت تعلیمی اجتماعات سمیت شادی اور تفریحی مقامات جہاں پر 10 افراد جمع ہوں پابندی ہوگی، جبکہ شب برات کے موقع پر بلوچستان بھر اور صوبہ سندھ سے زکری زائرین کی تربت آمد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کمشنر مکران نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر فوری کارروائی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025