زائرین کی واپسی کیلئے اثر رسوخ استعمال نہیں کیا، زلفی بخاری
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایران سے زائرین کی واپسی کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کے الزامات کو رد کرتے ہوئے خواجہ آصف کو معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
زلفی بخاری نے کہا کہ خواجہ آصف کو اپوزیشن رکن کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اگر کسی اور ملک میں یہ الزام لگاتے تواب تک جیل میں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو واپس لانے کے عمل میں میرا کوئی کردار نہیں، خواجہ آصف کے الزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے اس لیے ان کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہا ہوں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔











لائیو ٹی وی