Live Covid 2019

کورونا وائرس: اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس طلب

شائع April 1, 2020

کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مذہبی مسائل اور سوالات اور ملکی اجتماعی موقف کی تشکیل کے لیے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کل دوپہر 2 بجے اجلاس طلب کیا۔

مذکورہ اجلاس ویڈوی لنک کے ذریعے ہوگا، جس میں پانچ وقت نمازوں اور جمعہ کے اجتماعات کا انعقاد کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ائمہ اور خطبا کے کردار، پیشگی زکوٰۃ کی ادائیگی اور کورونا وائرس کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششوں کے تدارک جیسے موضوعات پر بحث کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025