• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Covid 2019

اسلام آباد: لاک ڈاؤن میں قانون شکنی پر 424 افراد گرفتار

شائع April 4, 2020

اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے جزوی لاک ڈاؤن میں قانون شکنی پر 121 مقدمات درج کرکے 424 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 اور خصوصی قوانین کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی کی گئی اور اس دوران لاک ڈاؤن کو جواز بنا کر مہنگی اشیا فروخت کرنے والے درجنوں افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان کے خلاف درج مقدمات میں گرانفروشی، کارسرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئیں۔

علاوہ ازیں درجنوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025