کورونا وائرس: وزیراعلیٰ سندھ نے کینیڈا سے ریپڈ ٹیسٹ مشین خریدنے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر کینیڈا سے ریپڈ ٹیسٹ مشین خریدنے کی منظوری دے دی۔
صوبائی دارالحکومت کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ٹیسٹنگ کٹس کی تعداد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ساڑھے 7 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہ آئندہ ایک ہفتے کے لیے کٹس کی یہ تعداد کافی ہے۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آئندہ 3 دن میں مزید 15 ہزار کٹس آجائیں گی، اس پر مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ برطانوی کمپنی سے فوری طور 2 لاکھ کٹس کا آرڈر دینے کی منظوری دی
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 5 ہزار تک کرنا چاہتے ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے 6 نئی پی سی آر مشینیں خریدنے کی بھی منظوری دی۔
مزید برآں وزیراعلیٰ سندھ نے کینیڈا سے ریپڈ ٹیسٹ مشین خریدنے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کی بھی منظوری دے دی۔










لائیو ٹی وی