اللہ کا کرم ہے کہ ہم تیاری کے حساب سے بہتر جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ ہم تیاری کے حساب سے بہتر جارہے ہیں، ایکسپو سینٹر کے قریب اگر ہوٹل ہے تو ایک ماہ کی بکنگ کرکے ڈاکٹرز کے لیے رہائش کا بندوبست کیا جائے اور ہر ڈاکٹر کو الگ روم فراہم کیا جائے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا بھی خیال رکھنا ہے، جن ہسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز اور آئی سی یو یونٹس قائم کر رہے ہیں ان کے لیے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کا بھی فوری بندوبست کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان وارڈز اور آئی سی یو کے لیے جو ڈاکٹرز اور عملہ ہو ان کے لیے ضروری لباس، گلوز، ماسک، وغیرہ کا بھی بندوبست کیا جائے، مزید یہ کہ ہر اسپتال کے کورونا وائرس سے متعلق وارڈز کا انچارج مقرر کیا جائے تاکہ کام بہتر انداز میں ہوسکے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے حساب سے سندھ دوسرے نمبر پر سب سے متاثر صوبہ ہے تاہم یہاں اموات ابھی تک سب سے زیادہ ہیں۔
مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں










لائیو ٹی وی