بلوچستان میں مزید 6 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 198 ہوگئی
بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آگئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں مزید 6 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرین کی تعداد 198 ہوگئی۔
لیاقت شاہوانی کے مطابق آج 126 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئے جن میں 6 مثبت اور 120 منفی نتائج سامنے آئے، جس کے بعد تمام متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔










لائیو ٹی وی