ملازمین کی برطرفی کی شکایات پر سندھ حکومت کا صدر ایمپلائز فیڈریشن پاکستان کو خط
سندھ حکومت کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ نے ایمپلائز فیڈریشن پاکستان کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں نوول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو برطرف نہ کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کی ہدایات ایک مرتبہ پھر دی گئی ہیں۔
سیکریرٹری حکومت سندھ عبدالرشید سولنگی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت کو ملازمین کی برطرفی کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ایمپلائز فیڈریشن پاکستان اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی ملازم برطرف نہیں ہوگا اور صوبے کے تمام ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔










لائیو ٹی وی