لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھا لیا تو کیسز کی تعداد میں واضح کمی آئے گی، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں صوبے میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھا دیا جائے۔
سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن ناگزیر ہے، لاک ڈاؤن ختم کیا یا نرمی کی تو نتیجہ کورونا کیسز میں اضافے کی صورت میں نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھانا چاہتا ہوں، لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ یقینی بنالیا تو کیسز کے نمبرز میں واضح کمی آئے گی جبکہ کوشش ہے کہ وفاق کو لاک ڈاؤن پر راضی کریں۔'
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر اپنی کابینہ سے مشاورت کر رہا ہوں، 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں مخصوص شرائط کے ساتھ اگر نرمی کرنی پڑی تو اس کے لیے کمشنرز اور متعلقہ افسران کو پلان بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔










لائیو ٹی وی