وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔
سید مہدی شاہ عراق اور شام کی زیارت سے واپس آئے تھے اور 10مارچ کو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی وائرس کی تشخیص کے بعد سے مستقل کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج انتقال کر گئے، جس کی ہسپتال ذرائع اور صوبائی وزرا نے تصدیق کردی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔










لائیو ٹی وی