• KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

ڈرون طیارے: بیکری کے ڈیلیوری بوائے

شائع July 29, 2013

Shanghai-drone-cake-delivery 670
ان کیک بیکری کا ڈرون کیک ڈیلیور بلندوبالا عمارتوں کے درمیان اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ —. فوٹو شنگھائی ڈیلی

شنگھائی: پاکستان کے شہری امریکی ڈرون کے حملوں سے اس خودکار طیارے سے واقف ہوئے، جو بغیر پائلٹ کے پرواز کرتا ہے۔ اس کو کنٹرول روم سے کسی وڈیوگیم کی طرح کنٹرول کیا جاتاہے اور مطلوبہ مقام پر پہنچنے کے بعد یہ اپنے ہدف کو میزائل کا نشانہ بنانے کے بعد واپس اپنے مرکز پر لوٹ آتا ہے۔

Shanghai-drone-cake-delivery 425
سیاح خواتین کیک ڈیلیور کرنے والے ڈرون کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں۔ —. فوٹو بشکریہ شنگھائی ڈیلی

لیکن چین میں ڈرون طیارے کا ایک انوکھا استعمال دیکھنے میں آیا۔ جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں ڈرون طیارے انسانوں کے لیے نقصاندہ ہی نہیں مفید بھی ثابت ہوسکیں گے۔

Shanghai-drone-cake-delivery1 670
ڈرون کیک کی ڈیلیوری کے لیے اپنے مطلوبہ مقام پر لینڈ کررہا ہے۔ —. فوٹو شنگھائی ڈیلی

چین کے ایک اہم صنعتی شہر شنگھائی میں ایک بیکری نے اپنی مصنوعات کی ڈیلیوری کے لیے چھوٹے سائز کے تین ڈرون خریدے تھے۔ یہ ڈرون کسٹمرز کے گھروں پر کیک اور پیسٹری وغیرہ پہنچایا کرتے تھے۔ لیکن بعد میں شہر کے لوگوں کی شکایت پر حکام نے یہ ڈرون طیارے گراؤنڈ کردیے، شہریوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں پر سے شور کرتے اور تیز رفتاری کے ساتھ پرواز کرتے ہوئے یہ ڈرون طیارے ان کے سکون کو متاثر کررہے ہیں۔

Shanghai-drone-cake-delivery2 670
ڈرون کیک لیے ہوئے کسٹمر کے گھر کی جانب محوِ پرواز ہے۔ —. فوٹو شنگھائی ڈیلی

کل بروز اتوار 28 جولائی کو شایع ہونے والی ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ”ان کیک بیکری“ نے حال ہی تین چھوٹے ڈرون اپنی پروڈکٹ کو گاہکوں تک فوری طور پر پہنچانے کے لیے خریدے تھے۔ بیکری کے لیے اپنی کامیاب سروس کے باوجود فی الوقت ان طیاروں کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

Shanghai-drone-cake-delivery3 670
اوپر کی دو تصویروں میں ڈرون اپنی منزل کی جانب پرواز کررہا ہے، جبکہ نیچے (دائیں) ایک جوڑا حیرت سے ڈرون کو پرواز کرتا دیکھ رہے ہیں، جبکہ (بائیں) کیک وصول کرنے پر بیکری کے کسٹمر خواتین خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔ —. ٹیلی گراف

ساڑھے تین فٹ چوڑا اور دس کلو وزنی اس ریمورٹ کنٹرول ڈرون میں دو کیمرے نصب ہیں، جن کے ذریعے کسٹمرز کو شناخت کیا جاتاتھا۔

مقامی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ کے ان طیاروں کو کاروباری مقاصد میں استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے پہلے اجازت لینا ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025