Live Covid 2019

سندھ میں کاروبار کھولنے کیلئے ایس او پی تیار

شائع April 19, 2020

تاجروں اور سندھ حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے صوبے میں کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایس او پی دیکھنے کے بعد کاروبار کھولنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

وزرا کی کمیٹی نے تیار کردہ سفارشات وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے کردیں جس کے اہم نکات یہ ہیں:

  • صبح 9 سے شام 5 بجے تک کاروبار کھولا جائے گا
  • کاروبار سے متعلق سندھ حکومت نے 13سیکٹر بنائے ہیں
  • پیر اور منگل کے روز تعمیراتی شعبہ، آٹوموبائل سیکٹر کھولے جائیں گے
  • بدھ اور جمعرات کے روز جیولرز، کپڑے کا کاروبار، تمام مارکیٹس اور شاپنگ مال کھلیں گے
  • جمعہ اور ہفتہ کو الیکٹرانکس اور موبائل مارکیٹس، ہارڈویئر مشینری اور کمپیوٹر مارکیٹس کھولی جائیں گی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025