بلوچستان میں 57 نئے کیسز کی تصدیق، متاثرین ایک ہزار سے زائد ہوگئے
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا کے 57 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1031 ہوگئی۔
لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب تک 880 کورونا وائرس کے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عالمی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، اگر مکمل لاک ڈاؤن کی طرف گئے تو اس کا مطلب کرفیو ہوگا اس لیے وفاق کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا جارہا ہے، تاہم عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو مزید سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔










لائیو ٹی وی