• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
Live Covid 2019

ملتان کے آئسولیشن سینٹر سے مریض فرار ہوگئے، نثار احمدچیمہ

شائع May 13, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نثار چیمہ نے کہا ہے کہ ملتان کے آئسولیشن سینٹر سے مریض صفائی ستھرائی اور کھانے کا انتظام نہ ہونے پر فرار ہوگئے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوراننثار چیمہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان کے آئسولیشن سینٹر میں ایک بھی مریض نہیں ہے، تو اس کی وجہ یہ تھی کہ لاہور اور ملتان کے سینٹرز میں صفائی ستھرائی اور کھانے کا انتظام نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے احتجاج کیا اورجب شنوائی نہیں ہوئی تو لوگ وہاں سے بھاگ گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جب فرار ہوگئے اور آئسولیشن سینٹر خالی ہوا تو وزیرخارجہ کہہ رہے ہیں کہ وہاں کوئی مریض نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025