• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
Live Covid 2019

کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں چلے گی، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

شائع May 17, 2020

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں چلے گی۔

انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کی فکر ہے اور آپ کو ٹرین کی، ٹرینیں چلی تو پھر کورونا وائرس پر کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔

اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا بڑا شہر ہے، یہاں ہر صوبے کے عوام رہتے ہیں لہٰذا ٹرین کی بحالی سے ریلوے اسٹیشنز پر ہجوم بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ سے چلتا ہے سندھ، وفاق سے نہیں، آپ صوبوں کے محتاج نہیں تو صوبے بھی آپ کے محتاج نہیں ہیں۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025