صوبہ بلوچستان میں ایک شخص ہلاک، مزید 148 وائرس کا شکار
صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید ایک موت ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
بلوچستان حکومت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے میں ایک 60سالہ شخص کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
صوبے میں وائرس کے مزید 148 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب مجموعی طور پر 2ہزار 692 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
اب تک رپورٹ ہونےوالے کیسز میں سے 2ہزار 191 صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پشین میں 100، قلعہ عبداللہ میں 74 اور جعفرآباد میں 29 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 37 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 454 ہو گئی ہے۔










لائیو ٹی وی