Live Covid 2019

بلوچستان میں کورونا کے مزید 471 کیسز، 5 اموات کی تصدیق

شائع May 30, 2020

محکمہ صحت بلوچستان نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 471 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 4057 ہوگئی۔

بیان میں کورونا سے مزید 5 اموات کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد بلوچستان میں وبا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

تاہم کورونا سے متعلق یومیہ صورتحال کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان 46 کے علاوہ مزید 30 بھی شاید وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہا ر گئے، تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

محکمے نے کہا کہ وہ رپورٹ نہ ہونے والی کورونا سے اموات کی نشاندہی کے لیے وہ اپنی پالیسی میں تبدیلی لا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025