سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1447 نئے کیسز اور 29 اموات
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1447 نئے کیسز اور 29 اموات سامنے آگئیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 513 ٹیسٹ ہوئے جو اب تک کے ریکارڈ ٹیسٹ ہیں، جس میں سے 1447 کے نتائج مثبت آئے، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 39 ہزار 555 ہوگئی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک صوبے میں 2 لاکھ 39 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھںٹوں میں صوبے میں مزید 29 افراد کا انتقال ہوا جس سے مجموعی اموات کی تعداد 679 ہوگئی۔










لائیو ٹی وی