کراچی میں کورونا وائرس کے 963 نئے کیسز رپورٹ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے 1447 کیسز میں سے 963 کراچی سے سامنے آئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں 284، ضلع وسطی میں 237 اور ضلع جنوبی میں 214 نئے کیسز سامنے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر 130، کورنگی میں 63، ضلع غربی کراچی میں 35 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی۔
سندھ کے دیگر اضلاع کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 54، شہید بینظیرآباد میں 39، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 36،36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق ضلع گھوٹکی میں 34، خیرپور میں 33، جامشورو میں 17 ، دادو میں 14، بدین میں 13، کشمور میں 11، میرپورخاص میں 9، سکھر میں 8، مٹیاری اور نوشہروفیروز میں 2،2 نئے کیسز سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ ٹنڈو الہیا، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ اور قمبر میں مزید ایک،ایک یض سامنے آیا۔










لائیو ٹی وی