74ویں یوم آزادی کے رنگ، بچوں کے سنگ

پاکستانی قوم آج 74واں یوم آزادی روایتی جوش و جدبے سے منارہی ہے اور جشنِ آزادی کی اس پُرمسرت موقع پر بچوں کی تیاریاں سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ننھے ننھے پاکستانی بچوں نے یومِ آزادی کی مناسبت سے منفرد اور زبردست تیاری کی۔

کسی بچے نے ہاتھ میں پاکستانی پرچم تھاما تو کسی نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کی مناسبت جیسا لباس پہنا۔

ملک کے ہر گلی کوچے میں بڑوں کی طرح ننھے منے بچے بھی وطنِ عزیز پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔