• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
Live Covid 2019

گلگت بلتستان کے 37 اسکول اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

شائع September 18, 2020

گلگت بلتستان میں رواں ہفتے اسکولوں کے 37 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے متعلق گلگت بلتستان کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں 794 ٹیسٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 37 اساتذہ کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے شکار اساتذہ کی اکثریت کا تعلق سرکاری اسکولوں سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا مریضوں کی شرح 2 فیصد ہے لیکن گلگت بلتستان میں یہ شرح 5 سے 10 فیصد بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سیاحتی سرگرمیاں اور محرم کے اجتماعات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025