Dawnnews Television Logo

گزشتہ دو دہائیوں میں ہونے والے ٹرین حادثات

حکومت کی جانب سے دہائیوں پرانے ٹریکس اور کمزور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے کم ہی توجہ دی گئی ہے۔
اپ ڈیٹ 07 جون 2021 05:24pm

پاکستان میں ٹرین کے حادثات عام ہیں اور حکومت کی جانب سے دہائیوں پرانے ٹریکس اور کمزور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے توجہ کم ہی دی گئی ہے۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہنگامی ٹیموں اور مقامی لوگ مل کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

گزشتہ دو دہائی کے دوران ہونے والے ٹرین حادثات کی ٹائم لائن مندرجہ ذیل ہیں:

17 مارچ کو 2002: کو شیخوپورہ کے قریب سے فیصل آباد جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر جانے سے 7 افراد ہلاک اور 15 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

27 ستمبر 2002: کو سبی کے قریب پٹڑی سے ٹرین اتر جانے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے تھے، کوئٹہ ایکسپریس کی 8 بوگیاں سبی جیکب آباد سیکشن پر ریلوے پل کے گرنے کے باعث پٹڑی سے اتر گئیں تھیں۔

21 ستمبر 2003: منڈی بہاؤالدین ضلع ملکوال کے قریب ٹرین کی بس سے ٹکر کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

13 جولائی 2005: سکھر سے تقریباً 49 کلو میٹر دور شہداد ریلوے اسٹیشن پر 3 مسافر ٹرینوں کے تصادم میں 130 افراد جاں بحق اور 170 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین گوجرانوالہ کے قریب پٹری سے اتر گئی تھی---فوٹو: اے ایف پی
لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین گوجرانوالہ کے قریب پٹری سے اتر گئی تھی---فوٹو: اے ایف پی

**30 جنوری 2006:** راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تھی اور جہلم کے قریب ڈومیلی کے مقام پر اس کی 6 بوگیاں گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔

19 دسمبر 2007: نوشہرہ فیروز محراب پور کے قریب کراچی ایکسپریس کی 16 بوگیاں پٹڑی سے اترجانے سے 50 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

3 نومبر2009: کراچی میں علامہ اقبال ایکسپریس کے مال بردار ٹرین سے تصادم کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔

30 اگست 2011: کراچی جانے والی خیبر میل لاہور کے بادامی باغ ریلوے اسٹیشن سے قریب دو کلومیٹر دور کھڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی تھی اس حادثے میں ٹرین کے اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے تھے۔

25 جولائی 2013: لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین گوجرانوالہ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھی جس میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

7 مئی 2014: نواب شاہ سے 55 کلو میٹر دور باندی ریلوے اسٹیشن کے قریب قراقرم ایکسپریس پٹڑی سے اتر جانے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

11 نومبر 2014: خیرپور میں تھیری بائی پاس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرین کے درمیان تصادم سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

2 جولائی 2015: گوجرانوالہ کے قریب ریلوے کا پل گرنے کے نتیجے میں فوج جوانوں کے لیے خصوصی ٹرین کی 3 بوگیاں گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

19 جولائی 2015: مٹیاری کے پیل جانی ریلوے اسٹیشن یارڈ پر نامعلوم ریلوے کراسنگ پر کار اور کراچی جانے والی ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

17 نومبر 2015: جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی جاتے ہوئے پٹڑی سے اتر جانے سے 19 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔

15 ستمبر 2016: کراچی جانے والی عام ایکسپریس ٹرین ملتان کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

8 اکتوبر 2016: گجر چوک کے قریب لنڈا لیول کراسنگ پر فیکٹری کے کارکنوں کو لے جانے والی بس سے مال بردار ٹرین کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

3 نومبر 2016: ملتان سے زکریا ایکسپریس، کراچی کے لنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب فرید ایکسپریس میں ٹکرا گئی تھی جس میں کم از کم 22 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ملتان سے زکریا ایکسپریس، کراچی کے لنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب فرید ایکسپریس میں ٹکرا گئی تھی---فوٹو: اے پی
ملتان سے زکریا ایکسپریس، کراچی کے لنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب فرید ایکسپریس میں ٹکرا گئی تھی---فوٹو: اے پی

**6 جنوری 2017:** پنجاب کے ضلع لودھراں میں ٹرین کی زد میں موٹر سائیکل رکشہ آگیا جس نتیجے میں 7 اسکول کے بچے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ حادثے میں 5 سے 8 سال کی عمر کے 5 بچے اور ایک رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔

**8 مارچ 2017:** کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں آئل ٹینکر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس صادق آباد کے قریب والہار ریلوے اسٹیشن کی لوپ لائن پر کھڑی سامان بردار ٹرین کے عقب سے ٹکراگئی تھی---فوٹو: اے پی
کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس صادق آباد کے قریب والہار ریلوے اسٹیشن کی لوپ لائن پر کھڑی سامان بردار ٹرین کے عقب سے ٹکراگئی تھی---فوٹو: اے پی

**24 دسمبر 2018:** فیصل آباد میں ریسالی والا ٹرین کراسنگ سے ملحقہ ٹریک پر شالیمار ایکسپریس کی آخری 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی اور ملت ایکسپرپس سے ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

20 جون 2019: حیدرآباد کے قریب مسافر ٹرین جناح ایکسپریس اور مال بردار گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

11 جولائی 2019: کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس صادق آباد کے قریب والہار ریلوے اسٹیشن کی لوپ لائن پر کھڑی سامان بردار ٹیسن کے عقب میں گھس گئی تھی جس کے نتیجے میں 21 مسافر جاں بحق اور 85 زخمی ہوگئے تھے۔

رحیم یار خان کے قریب راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی 3 بوگیاں میں آگ لگنے سے 74 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے---فوٹو: اے پی
رحیم یار خان کے قریب راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی 3 بوگیاں میں آگ لگنے سے 74 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے---فوٹو: اے پی

**31 اکتوبر 2019:** رحیم یار خان کے قریب راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں آگ لگنے سے 74 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے ان میں سے 90 فیصد زندہ جل گئے تھے۔

28 فروری 2020: ریلوے کراسنگ پر کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین اور مسافر بس کے تصادم میں 19 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ریلوے کراسنگ پر کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین اور مسافر بس کے تصادم میں 19 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئےتھے---فوٹو: اے ایف پی
ریلوے کراسنگ پر کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین اور مسافر بس کے تصادم میں 19 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئےتھے---فوٹو: اے ایف پی

**3 جولائی 2020:** پنجاب میں شیخوپورہ کے قریب شاہ حسین ایکسپریس ٹرین اور کوسٹر کے تصادم میں 20 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ کوسٹر پر ننکانہ صاحب سے پشاور جارہے تھے۔

**7 مارچ 2021:** روہڑی کے قریب منڈو ڈیرو اور سانگھی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر جانے سے ایک شخص جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

7 جون 2021: بالائی سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع شہر ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کے بعد 40 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

گھوٹکی میں واقع شہر ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے تصادم میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے---فوٹو: رائٹرز
گھوٹکی میں واقع شہر ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے تصادم میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے---فوٹو: رائٹرز