ملک کی بڑی آکسیجن کمپنی نے اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی
ملک کی بڑی آکسیجن کمپنی پاکستان آکسیجن لمیٹڈ (پی او ایل) نے پلانٹس پوری صلاحیت سے چلانے کے باوجود اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی۔
کمپنی کی جانب سے ہسپتالوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آکسیجن کے کراچی اور لاہور میں قائم تین پلانٹس پوری پیداواری گنجائش پر چلنے کے باوجود آکسیجن کی طلب پوری نہیں کرسکتے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ 'آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے ہسپتال متبادل بندوبست کریں، جبکہ کسی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پر عائد نہیں ہوگی











لائیو ٹی وی