• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:45am
  • LHR: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
شائع December 15, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف 14 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے—فوٹو:javedstringer انسٹاگرام

جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا رواں برس اگست میں لندن میں نکاح ہوا تھا اور تین دن قبل ان کی شادی کی تقریبات اسلام آباد میں شروع ہوئی تھیں۔

مہندی کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:anamfarooqkhan_makeup انسٹاگرام

جنید صفدر کا خاندان 14 دسمبر کو بارات لے کر عائشہ سیف خان کے گھر پہنچا تھا اور گزشتہ شب ہی ان کا استقبالیہ منعقد ہوا۔

مہندی کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:anamfarooqkhan_makeup انسٹاگرام
مہندی کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:anamfarooqkhan_makeup انسٹاگرام

جنید صفدر کی بارات لے جانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سب سے زیادہ تعریفیں مریم نواز کی گئیں۔

سب سے زیادہ مریم نواز کے چرچے رہے—فوٹو:javedstringer انسٹاگرام

بارات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں مریم نواز کو دیدہ زیب ہرے رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بارات کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:fatimatariqphotography انسٹاگرام

شادی کے موقع پر جنید صفدر نے روایتی سفید لباس جب کہ دلہن نے روایتی عروسی لباس پہنا۔

بارات کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:fatimatariqphotography انسٹاگرام
بارات کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:fatimatariqphotography انسٹاگرام

بیٹے کی شادی میں مریم نواز کی خوشی دیدنی تھی جب کہ ان کے لباس کی بھی سوشل میڈیا پر تعریفیں کی گئیں۔

مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام

دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں دیگر سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام
مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام

استقبالیہ سے قبل مایوں کی تقریب کے دوران راحت فتح علی خان نے پرفارمنس کی تھی جب کہ جنید صفدر نے بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔

مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام
مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوا تھا اور ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

مریم نواز نے ڈیزائنر نومی انصاری کا دوپٹہ پہنا—فوٹو:nomiansari انسٹاگرام

شادی کا استقبالیہ ہوجانے کے بعد اب جنید صفدر دلہن کے ہمراہ لاہور منتقل ہوں گے، جہاں ممکنہ طور پر 17 دسمبر کو ان کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔

شادی میں شہباز شریف نے بھی شرکت کی—فوٹو:انسٹاگرام

جنید صفدر کی شادی میاں خاندان میں چند سال بعد ہونے والی خوشی کی بڑی تقریب ہے، اس سے قبل مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا صفدر کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

شادی میں متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی—فوٹو:irfanahsonانسٹاگرام

تبصرے (2) بند ہیں

Khalid H. Khan Dec 15, 2021 05:40pm
اصل دیکھنا ضروری ہے -
Syed Kashif Shah Dec 15, 2021 07:18pm
nice pictures marvelous time