ہارر اسٹوری
ہونٹڈ اور 1920 ایول ریٹرنز جیسی ڈراؤنی و تھرلر فلم دینے والے وکرم بھٹ بولی وڈ کو نیا ڈراؤنا شاہکار دینے کو تیار ہوگئے ہیں جن کی فلم ہارر اسٹوری کا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
وکرم بھٹ کی تحریر کردہ اس فلم کی ہدایت کاری آیوش رائنا نے دی ہے جس کے ذریعے ٹیلیویژن اسٹار کرن کندرا بولی وڈ میں انٹری کررہے ہیں.۔
جبکہ ان کے ساتھ دیگر نئے اداکار رویش دیسائی،حسن زیدی، نشانت ملکانی، شیتل سنگھ، اپرنا باجپائی، رادھیکا مینن اور نندنی وید اہم کردار کررہے ہیں۔
اے ایس اے پروڈکشن ہاؤس کے تعاون سے بننے والی اس فلم کی کہانی سات دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک آسیب زدہ ہوٹل میں رات گزارنے کی ٹھانتے ہیں۔
دل دہلا دینے والے حالات و واقعات اور ڈراؤنے مناظر سے بھرپور یہ فلم ہارر اسٹوری 13 ستمبر کو سینما بینوں کو ڈرانے آرہی ہے۔







