• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
Live PTI Long March

10 لاکھ کا دعویٰ کرنے والا 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکا، نواز شریف

شائع October 31, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 10 لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف سے کہ دیا ہے کہ یہ 2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہے اور نہ ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے، جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025