• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
Live PTI Long March

لانگ مارچ کا نیا پلان پیش کردیا، اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر کا امکان ہے، اسد عمر

شائع November 1, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے جاری لانگ مارچ کا متبادل پلان عمران خان کو پیش کر دیا ہے۔

فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر ہو سکتی ہے جب کہ اصل پلان 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی لانگ مارچ کے دوران عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے، چاہے اسے دارالحکومت پہنچنے میں مزید 2 سے 4 دن زیادہ لگ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ دو چار دن زیادہ ہوجائیں تو مسئلہ نہیں، کل عمران خان کو متبادل روٹ پلان پیش کیا تھا اور اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025