• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
Live PTI Long March

ان کا لانگ مارچ ٹھس ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

شائع November 1, 2022

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اپنے وزیراعظم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کوئی فیس سیونگ نہیں دینی، کسی قسم کی کوئی مفاہمت نہیں کرنی، ان کا لانگ مارچ ٹھس ہو چکا ہے، اب اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کا کہا کہ وہ دو ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں کر پارہے ہیں، اسلام آباد میں آنے کے لیے تاریخ پہ تاریخ دے رہے ہیں، میرا خیال یہ ہے کہ یہ راستے سے واپس ہو جائیں گے، یہ اسلام آباد آنے کے متحمل نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلحہ پہنچا رہے ہیں، تاکہ کچھ لاشیں گریں اور ان لاشوں پر وہ سیاست کرے، یہ ہے سیاست؟ یہ ہے جمہوریت؟

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025