• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
Live PTI Long March

ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، شاہ محمود قریشی

شائع November 12, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج لانگ مارچ کا قافلہ لالہ موسیٰ سے روانہ ہوگا، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر نئے انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشیت دن بدن گرتی چلی جائے گی، انہوں نے گیلپ کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کا اٹھاسی فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان غلط سمت میں جارہا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی، پاکستان کی تاجر برادری پریشان ہے، روپیہ گرتا جارہا ہے، سیاسی عدم استحکام کی کیفیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ کل (13 نومبر کو) لانگ مارچ کا قافلہ خاریاں کے لیے روانہ ہوگا جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ بھی دیکھا جائےگا اور بعد ازاں عمران خان خطاب بھی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025