• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
Live PTI Long March

لانگ مارچ: کارکنان اسلام آباد پشاور موٹر وے پر جمع ہوں گے

شائع November 26, 2022

راولپنڈی میں ’حقیقی آزادی‘ مارچ میں شرکت کرنے کرنے سے خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی ریلی پشاور اسلام آباد موٹر وے پر جمع ہوگی.

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سمیت دیگر وزرا اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت اپنے اپنے علاقوں سے ریلی کی قیادت کریں گے جس کے بعد پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ایک ساتھ جمع ہو کر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما سید فرقان کھاکھیل نے ڈان کو بتایا کہ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش پشاور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور، خیبر اور محمند کے اضلاع سے پی ٹی آئی کے کارکنان پشاور اسلام آباد موٹر وے پر جمع ہوں جہاں سے وہ راولپنڈی کی جانب روانہ ہوں گے

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025