• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
Live Arrest Of Imran Khan

9 مئی کو بلوائیوں کا مقابلہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

شائع May 25, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بلوائیوں کا مقابلہ کرنے والوں کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں اس ادارے کے عملے کے حوصلے اور شجاعت کی داد دینا چاہتا ہوں، عبداللہ اور نصیر نے جس طریقے سے اُب بلوائیوں کا مقابلہ کیا اور زخمی ہوگئے اُن کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کی عملے کو اپریل اور مئی کی تنخواہ نہیں ملی، میں فی الفور ان کی تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025