• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
Live Arrest Of Imran Khan

9 مئی کو شرمناک کام سرانجام دینے والوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ہے، وزیراعظم

شائع May 25, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو انتہائی شرمناک کام سرانجام دینے والوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میرا یہ نمائشی دورہ نہیں ہے بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام اور حکومتی اراکین کس قدر رنجیدہ ہیں، ایسے دلخراش واقعات کے بعد ہمیں اندازہ ہونا چاہیے کہ جن لوگوں نے یہ انتہائی شرمناک کام سرانجام دیا اُن میں اور دہشتگردوں اور دشمنانِ پاکستان میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم مل کر اس بات کا عہد کرتی ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ کبھی رونما نہ ہوں گے، ایسے واقعات جو ہمارا ازلی دشمن بھی نہ سوچ سکا وہ اپنوں نے دہشتگرد بن کر سرانجام دیے، قانون اور آئین کے مطابق ان کو ضرور سزا ملے گی تاکہ قیامت تک کوئی دوبارہ ایسی جرات نہ کرسکے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025