• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
Live Arrest Of Imran Khan

ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں ہیں، وزیراعظم

شائع May 30, 2023

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے آفیشل آکاؤنٹ سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مکالمہ سیاسی عمل میں گہرائی پیدا کرتا ہے، جس سے جمہوریت میں پختگی اور فروغ ملتا ہے، ماضی میں کئی سیاسی اور آئینی مراحل اسی وقت طے ہوئے جب سیاسی رہنما اتفاق رائے کے لیے ساتھ بیٹھے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایک بڑا فرق ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے کہ سیاست دانوں کا لبادہ اوڑھ کر ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے انتشار پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں ہیں بلکہ ان کی عسکری کارروائیوں کا محاسبہ کیا جانا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوری ممالک میں بھی یہی رواج ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025