• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
Live Arrest Of Imran Khan

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جبران ناصر کے ’اغوا‘ کی مذمت

شائع June 2, 2023

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس ایچ سی بی اے) نے وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کے مبینہ ’اغوا‘ کی شدید مذمت کی ہے، جنہیں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے اٹھا لیا تھا۔

ایسوسی ایشن نے پریس ریلیز میں بتایا کہ مذکورہ عمل قانون کی حکمرانی کی آزادی کو نقصان پہنچانے اور قانونی برادری کو خوفزدہ کرنے کے لیے شمار کیا جاتا ہے۔

ایس ایچ سی بی اے نے پولیس اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کریں اور جبران ناصر کو جلد از جلد بازیاب کرائیں۔

مزید بتایا گیا کہ اگر اس میں ناکامی ہوئی تو بار ایسوسی ایشن آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025