Dawnnews Television Logo

تصاویر: ایشیا کپ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کا ریکارڈ

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے سامنے پوری ٹیم 266 رنز پر آؤٹ ہوئی۔
شائع 03 ستمبر 2023 12:07am

پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے سری لنکا کے میدان میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2023 کے اہم میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کرلیا۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے شروع مین محتاط بیٹنگ کی لیکن بارش کے مختصر وقفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ شروع کی تو بھارتی کپتان روہت شرما کو آؤٹ کیا اور جلد ہی شہرہ آفاق بلےباز ویرات کوہلی کی وکٹیں بھی اڑا دیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ شروع کیا، جس کا سلسلہ حارث رؤف نے جاری رکھا اور اختتام نسیم شاہ نے کردیا۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک میچ میں تمام وکٹیں صرف فاسٹ باؤلرز نے حاصل کیے ہوں اور ایک ایسا میچ جو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو اور اصل مقابلہ بھارت کی بیٹنگ اور پاکستان کی باؤلنگ کے درمیان تصور کیا جا رہا تھا، جس میں پاکستانی باؤلنگ کامیاب ہوئی تاہم میچ کا نتیجہ بارش کی نذر ہوگیا۔

کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی سے میچ سے قبل خوش گوار ملاقات کی—فوٹو: اےا یف پی

پاکستانی کھلاڑیوں نے باؤلنگ کے لیے اچھی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اےا یف پی

شاہین نے شاہ نے روہت شرما کو بولڈ کیا—فوٹو: اےا یف پی

شاہین شاہ آفریدی نے ویرات کوہلی کی وکٹیں اڑا کر بھارت کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں لایا—فوٹو: اےا یف پی

حارث رؤف نے بھی بھارتی بیٹنگ کو آڑھے ہاتھوں لیا—فوٹو: اےا یف پی

پاکستان کے بڑے شہروں میں میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی گئی تھیں—فوٹو: اےا یف پی

نسیم شاہ نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اےا یف پی

شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں سب سے زیادہ 4 وکٹیں اپنے نام کیں—فوٹو: اےا یف پی

میدان میں بارش وقفے وقفے سے مداخلت کرتی رہی اور بھارتی شائقین مایوس نظر آئے—فوٹو: اےا یف پی

شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کی اہم وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اےا یف پی

بھارت کے ایشان کشن نے 81 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اےا یف پی

ہارڈک پانڈیا اور گل کے درمیان 138 رنز کی شراکت ہوئی تاہم پانڈیا سنچری مکمل نہ کرپائے—فوٹو: اےا یف پی

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دیا گیا—فوٹو: اےا یف پی