• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
Live Ghaza Conflict

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، دفتر خارجہ

شائع October 26, 2023

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ فلسطین میں صورتحال تشویش ہے، اب تک غزہ میں 6 ہزار 700 شہریوں کی شہادت ہوچکی ہے، دو ہزار سے زائد معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں، پاکستان پرامید ہے کہ آج جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں جنگ بندی پر پیش رفت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، محاصرے کے باعث غزہ کے شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025