دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
جرمنی، اسپین، برطانیہ، یمن، ایران سمیت کئی ممالک میں غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور اسرائیلی اقدامات پر سخت تنقید کی گئی۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں مظاہرین نے غزہ کے محصور اور ظلم و ستم کے شکار بچوں سے اظہار یک جہتی کیا اور فلسطین تنہا نہیں ہے کے نعرے لگائے، مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز تھامے احتجاج کیا۔
برلن میں اسرائیل مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن میں درج تھا، اب قبضہ ختم کرو—فوٹو: اے ایف پی
جرمنی میں شہریوں نے نفرت کے خلاف امن کے لیے مارچ کیا، جہاں ہزاروں افراد شریک تھے—اے ایف پی
برلن میں غزہ کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کا قتل عام بند کرو—فوٹو: اے ایف پی
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے—فوٹو: اے ایف پی
مظاہروں میں فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے گئے—فوٹو: اے ایف پی
یمن کے دارالحکومت صنعا میں غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی—فوٹو: رائٹرز
صنعا میں مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا—فوٹو: رائٹرز
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے غزہ کے شہریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا—فوٹو: رائٹرز
فلسطینی کے حق میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کیا—فوٹو: اے ایف پی
فرانس کے مختلف علاقوں میں بھی غزہ کے حق میں مظاہرے کیے گئے—فوٹو: اے ایف پی
پیرس میں مظاہرین نے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی—فوٹو: رائٹرز