• KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:40pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:55pm
  • KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:40pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:55pm

وزیر صحت کا بغیر منظوری اربوں روپے کی سمری ارسال کرنے پر سیکریٹری صحت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

شائع January 20, 2024
نگران وزیر صحت سعد خالد نیاز — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
نگران وزیر صحت سعد خالد نیاز — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

نگران وزیر صحت سندھ نے بغیر منظوری سالانہ سوا 2 ارب گرانٹ کی سمری ارسال کرنے پر سیکریٹری صحت کے خلاف کارروائی کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری صحت منصور عباس نے فلاحی ادارے جعفریہ ڈیزاسٹر سیل(جے ڈی سی) کے لیے بغیر منظوری سوا 2 ارب سالانہ گرانٹ کی سمری ارسال کی اور سمری میں جے ڈی سی سے 10سالہ تعاون کی تجویز بھی دی گئی۔

نگران وزیر صحت سعد خالد نیاز نے چیف سیکریٹری محمد فخر عالم عرفان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سوا دو ارب روپے کی ایڈ جے ڈی سی کو دیے کی سمری وزیر صحت کی منظوری کے بغیر کابینہ میں جمع کرا دی گئی اور اسے 22 جنوری 2024 کو شیڈول کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم سے متعلق اہم فیصلے سے لاعلم رکھا گیا اور سیکریٹری صحت کے ایسے اقدامات سے نگران سیٹ اپ کی بدنامی ہو گی۔

وزیر صحت ڈاکٹر سعد نے چیف سیکریٹری سندھ سے منصور عباس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024