• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج ختم

شائع August 19, 2024
مظاہرین ڈی چوک کا گیٹ زبردستی کھلوا کر ریڈ زون کی جانب روانہ ہوگئے — فوٹو: ڈان نیوز
مظاہرین ڈی چوک کا گیٹ زبردستی کھلوا کر ریڈ زون کی جانب روانہ ہوگئے — فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد کے ڈی چوک پر جاری مذہبی جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج ختم ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران مظاہرین مشتعل ہوگئے اور سپریم کورٹ کی جانب بڑھنے لگے۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سگنل توڑ دیے جس پر پولیس نے ان پر شیلنگ کی، جبکہ مظاہرین نے بھی پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔

مظاہرین ڈی چوک کا گیٹ زبردستی کھلوا کر ریڈ زون کی جانب روانہ ہوگئے اور مشتعل کارکنوں نے ڈی چوک سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

بعد ازاں اسلام آباد میں ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج ختم ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025