• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو کا ترجمان مقرر کردیا گیا

شائع September 17, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب حکومت سندھ کے ترجمان بھی ہیں۔

انہیں اپریل 2024 میں حکومت سندھ نے اپنا ترجمان مقرر کیا تھا اور بطور ترجمان ان کے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

گزشتہ حکومت میں بھی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے پاس یہ منصب موجود تھا۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024