• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

کراچی: کار میں دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرے کی حالت تشویشناک

شائع September 29, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فلیٹ کی پارکنگ کے اندر کھڑی کار میں دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، 2 بچے کھیلنے کے دوران گاڑی میں جا بیٹھے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی لاک ہوجانے کی وجہ سے بچوں کا دم گْھٹا اور 3 برس کا بچہ رؤف ولد حشر دم توڑ گیا جب کہ 4 سالہ بچہ حسان ولد حشر علی بیہوش ہوا۔

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025