مانسہرہ: 12 سالہ لڑکی کو خاتون کی مدد سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پولیس نے 12 سالہ لڑکی کو خاتون کی مدد سے جنسی زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کو 4 ماہ بعد گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نے 4 ماہ قبل پارس کے مقام پر جنگل میں بکریاں چرانے کے لیے جانے والی 12 سالہ بچی کو خاتون کی مدد سے زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) بالاکوٹ کے مطابق جرم میں تعاون کرنے والی مبینہ ملزمہ نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادتی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد متاثرہ بچی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔











لائیو ٹی وی