لاہور: خاتون کے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار
لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی ہوٹل میں خاتون کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ۔ ملزمان متاثرہ خاتون کے محلے دار ہیں چار ماہ قبل بہانے سے خاتون کو نجی ہوٹل لے گئے تھے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزمان متاثرہ خاتون کے محلےدارہیں چارپانچ ماہ قبل بہانے سے خاتون کو نجی ہوٹل لیےکرگئے، ملزمان ہوٹل کے کمرے میں خاتون کو نشہ آور دوا پلا کو زیادتی کرتے اور موبائل فوٹیجز بناتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان متاثرہ خاتون کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک کر کے دیگر 2 ساتھیوں سے مل کر گینگ ریپ کرتے رہے۔
لاہور پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسسٹنٹ اے ایس پی گلبرگ کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مبینہ ریپ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاجب کہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہے۔












لائیو ٹی وی