• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین، افسران کیلئے ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری متعارف

شائع January 4, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

محکمہ تعلیم سندھ نے ملازمین و افسران کے لیے ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری متعارف کرا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین نے بائیومیٹرک حاضری لگانا شروع کردی اور محکمہ تعلیم کے آئی ٹی سیکشن کے باہر 2 بائیومیٹرک مشینیں لگا دی گئی ہیں۔

ایک سے 17 گریڈ کے ملازمین و افسران روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگانے کے پابند ہوں گے اور بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے گزشتہ روز اچانک دورے کے بعد بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026