• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

کراچی میں ڈمپرز کا وقت رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کردیا گیا، شرجیل میمن

شائع February 13, 2025
شرجیل میمن نے کہا کہ جو ہیوی ٹریفک دیگر صوبوں سے آرہی ہے، ان کے لیے بھی سندھ سے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے
—فوٹو: ڈان نیوز
شرجیل میمن نے کہا کہ جو ہیوی ٹریفک دیگر صوبوں سے آرہی ہے، ان کے لیے بھی سندھ سے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے —فوٹو: ڈان نیوز

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ شہر میں ڈمپرز کا وقت رات 11 سے شام 6 بجے تک تھا، جسے اب رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کردیا گیا، اب ہیوی ٹریفک بغیر فٹنس سرٹفکیٹ کے سڑک پرنہیں چل سکے گا، پیر کے بعد شہر میں اگر کوئی بغیر رجسٹرڈ گاڑی نظر آئی تو وہ ضبط ہوگی اور شوروم سیل ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ لوگ شکایات کرتے تھے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹس جاری نہیں کی جاتیں، مگر ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے پاس 80 ہزار نمبرپلیٹس ہیں، جو لوگوں نے نہیں وصول کیں۔

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ نے واٹر ٹینکرز کو بار کوڈز جاری کردیے ہیں، جس سے گاڑی کی فٹنس چیک ہوسکے گی، ایسے واٹر ٹینکرز جو رجسٹرڈ نہیں، انہیں روکا جائےگا، جن ٹینکرز پر واٹر بورڈ کا بار کوڈ نہیں ہوگا انہیں اجازت نہیں ہوگی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے سندھ حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا، مگر ہیوی ٹریفک کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے وقت دیا گیا ہے، جو ہیوی ٹریفک دیگر صوبوں سے آرہی ہے، ان کے لیے بھی سندھ سے فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایاکہ قانون کے مطابق کوئی بھی گاڑی جب تک رجسٹر نہیں ہوگی، شو روم سے باہر نہیں آسکتی، پیر کے بعد کوئی غیر رجسٹرڈ گاڑی شوروم سے باہر نکلی تو اس شوروم کو سیل کیا جائے گا، اور گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے لیے آنے والی امپورٹڈ گاڑیاں بھی کیریئر میں جائیں گی۔

شرجیل میمن نے نےکہا کہ شہر میں ڈمپرز کا وقت رات 11 سے شام 6 بجے تک تھا، جسے اب رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کردیا گیا، یہ فیصلہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025