• KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر کی تفصیلات جاری کردیں

شائع March 15, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ دو ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔

جس کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 22 ہزار 2 کیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک ہے۔

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک ہے۔

اسی طرح ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 10 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100 کیوسک ہے جب کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 3 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 300 کوسک ہے۔

تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑفٹ ہے، چشمہ میں ذخیرہ 15 ہزار ایکڑفٹ ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025